بیروت بم دھماکہ ؛ المنار چینل کے ز‏خمی رپورٹر "عباس کرنیب" شہید ہو گئے

IQNA

بیروت بم دھماکہ ؛ المنار چینل کے ز‏خمی رپورٹر "عباس کرنیب" شہید ہو گئے

10:58 - January 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1352334
بین الاقوامی گروپ : لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ سے وابستہ ٹی وی چینل المنار کے رپورٹر "عباس کرنیب" جو بیروت بم دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے گزشتہ روز زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں۔

ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹlorientlejour کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ المنار چینل نے اعلان کیا : گزشتہ جمعرات کو بیروت  بم دھماکے کے  نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے چینل کے سینئر رپورٹر "عباس کرنیب" گزشتہ روز ٦ جنوری کو ز‏خموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد اس دھماکے سے شہید ہونے والوں کی تعداد ۵ ہوگئی ہے ۔

اس بیان میں مزید کہا گیا : دھماکے کے بعد حاج عباس کرنیب کو بیروت کے ایک  ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ کچھ دنوں سے زیر علاج رہے ہیں ۔

1351662

نظرات بینندگان
captcha