
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "الموجز" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ مصری تبار یوسف قرضاوی کے پاس قطر کی جنسیت ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے وہ دوحہ میں واقع مسجد عمر بن خطاب میں نماز جمعہ کی امامت کر رہے ہیں لیکن گزشتہ نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران مصری حکومت کے خلاف ان کے بیانات کی وجہ سے مصر اور قطر کے تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں جبکہ مصر نے قطر سے اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے ۔
فتنہ انگیز اور نفرت آمیز فتوں سے شہرت پانے والے سرکاری مفتی "یوسف قرضاوی" کی جانب سے ٹوئیٹر پر اعلان کیا گیا : "شیخ قرضاوی آج کے بعد نماز جمعہ کی امامت نہیں کریں گے لیکن اس کے علاوہ مسجد میں اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے" ۔
1351671