تہران میں جاری بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس سے ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج ۱۷ جنوری کو اردن کے وزیر اوقاف و مذہبی امور "ھایل عبد الحفیظ داؤود" نے کانفرنس کے دوران اپنے خطاب میں کہا : فرقہ واریت عصر حاضر میں عالم اسلام کو درپیش ان اہم ترین مشکلات میں سے ہے جو دشمنوں کی سازشوں کو عملی کرنے میں مدد کر رہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : آج بیت المقدس اور مسجد الاقصی مسلمانوں کو آوازیں دے رہے ہیں اور اس بنا پر ہم تمام مسلمانوں کو متحد اور اختلاف کو ایک طرف رکھ کر مسلمانوں کے ان تاریخی مذہبی مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے اقدام کرنا چاہیئے ۔
1359991