ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے روزنامہ "اسٹریٹ ٹائم" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا اور دنیا کے دیگر ممالک کی ۲۰۰ سے زائد حلال مصنوعات تیار کرنے والی کمپنیاں اس تین روزہ نمائش میں شرکت کررہی ہیں ۔
صوبہ پنینگ کامرس کمیٹی کے چیئرمین عبد المالک عبد القاسم نے کہا : بیلجیئم ، ایران ، ہالینڈ ، امارات ، الجزیرہ ، ترکیہ ، پاکستان اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں اس بین الاقوامی نمائش میں شرکت کررہی ہیں ۔
انہوں نے زور دیا : اس وقت حلال مصنوعات کی صنعت دنیا بھر می تیزی سے ترقی کر رہی ہے ۔
1360298