ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "الاماراتیہ" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام عمر کے شہریوں کی جانب سے ان مقابلوں کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ امارات بھر سے تقریبا ۸۷ مرد اور ۹۵ خواتین ان مقابلوں میں شرکت کررہے ہیں جو حفظ کل قرآن ، ۲۰جز ، ۱۰جز ،۵جز اور اسی طرح ۳جز جیسے مختلف شعبوں میں شرکت کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ مردوں کے درمیان ان مقابلوں کا آخری مرحلہ کل سے امارات کے شہر "الممزر" میں شروع ہو رہا ہے جو ۳ فروری تک جاری رہے گا جبکہ خواتین کے درمیان مقابلے بھی ۲۵ جنوری سے ۴ فروری تک جاری رہیں گے ۔
1364510