ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "صوت المنامہ" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بحرین کی ایک عدالت نے بحرینی وزیر اوقاف و مذہبی امور شیخ خالد بن خلیفہ کی جانب سے شیعہ علما کونسل پر پابندی لگانے اور اس کے تمام اثاثوں کو ضبط کرنے کے لیے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کے بعد اس متعصبانہ حکم کو صادر کیا ہے ۔
بحرین کی اسلامی سیاسی جماعت الوفاق نے عدالتی فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا : شیعہ علما کونسل پر پابندی کا یہ فیصلہ آل خلفیہ کی فرقہ ورانہ پالیسیوں کی نشاندہی کررہا ہے ۔
1368007