ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ "اسلامی ٹائمز" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ اس دہشت گردانہ خودکش دھماکے کے نیتجے میں ۹ افراد شہید جبکہ ۵۰ سے زائد زخمی ہوئے ہیں شہید ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق پارا چنار سے ہے ۔
سپرانٹینڈنٹ پولیس پشاور فیصل مختار نے بھی دھماکے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک خودکش حملہ تھا جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے میڈیا کوارڈینیٹر جمیل شاہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک چھ لاشوں کو منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ 32 افراد زیر علاج ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔
1371060