
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ افریقا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت انقلاب کی پینتسویں سالگرہ کے موقع پر "اسلامی انقلاب کے انسانیت پر مبنی پیغامات" کے عنوان سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے تیونس کا دورہ کرنے والے آیت اللہ تسخیری نے گزشتہ جمعرات کو تیونس کے مفتی اعظم "حمدہ سعید" کے ساتھ ملاقات کی ہے ۔
اس ملاقات کے دوران تیونس کے مفتی اعظم نے خیال ظاہر کیا : ایرانی عوام کی جانب سے علما کا احترام قابل تعریف ہے ۔اسی طرح انہوں نے تہران میں منعقد ہونے والی وحدت اسلامی کانفرنس کے دوران آیت اللہ تسخیری اور ایرانی عوام کی جانب سے انکے بھر پور استقبال پر شکریہ بھی ادا کیا ہے ۔
1372983