ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) کے شعبہ مغربی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق اس کانفرنس کے دوران ہرات میں "تبیان" ثقافتی و سماجی مرکز کے ذیلی شعبے کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین ہاشمی نے اپنے خطاب کے دوران ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رہ) کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کے اسلامی انقلاب کو دینی اور عالمی انقلاب قراردیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا : مختلف اسلامی مذاہب کے درمیان باہمی گفتگو اسلامی اقدار کی مضبوطی اور مسلمانوں کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کا بہترین ذریعہ ہے ۔
اسی طرح مذکورہ مرکز کے نائب صدر حجت الاسلام علیزادہ نے بھی ایران کے اسلامی انقلاب کے نظریاتی مبانی پر روشنی ڈالی ہے ۔
1373717