
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " cybermuslim.fr " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ ان اداروں کی رپورٹ اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ بیلجیئم میں سال ۲۰۱۳ کے دوران اسلام فوبیا اور اسلام مخالف اقدامات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال پولیس اسٹیشن میں اسلام مخالف اقدامات کے حوالے سے ۷۱۳ شکایتیں درج کی گئیں جن میں ۲۷ فیصد تعلیمی اداروں ، ۲۴ فیصد ملازمت پیشہ افراد اور ۱۵ فیصد میڈیا اور اخباروں سے مربوط تھیں ۔
واضح رہے کہ خواتین اس طرح کے امتیازی سلوک کا سب سے زیادہ نشانہ بنیں جبکہ مردوں میں ۱۸ سے ۲۹ سال کے جوانوں کو اس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
1378704