ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " alalam.ir " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ احرار الشام نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا : اس خودکش دھماکے میں جماعت کا ایک اہم کمانڈر "ابو خالد سوری" ہلاک ہوگیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق داعش (عراق اور شام میں اسلامی حکومت) نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ۔
واضح رہے کہ اس وقت داعش اور شامی لبریشن فرنٹ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور اب تک ان لڑائیوں کے نتجے میں دونوں گروپوں کے سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
قابل ذکر ہے کہ احرار الشام کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والے یہ دھماکہ خودکش نوعیت کا تھا ۔
1379569