
ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا) نے اطلاع رساں ویب سائیٹ " elhikma " کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہاہے کہ مذکورہ انسٹی ٹیوٹ نے بروکسل میں خواہشمند حضرات کے لیے دو ماہ کے اندر مکمل طور پر قرآن کریم حفظ کرنے پر مشتمل ایک منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
الحکمة کے مطابق اس کورس میں جس روش سے استفادہ کیا جائے گا اس کو ابھی تک یورپ کے کسی ملک میں بھی استعمال نہیں کیا گیا ہے ۔
اسی طرح بیلجیئم میں مقیم ممتاز استاد حافظ شیخ محمد لاماسیا اس ساٹھ روزہ کورس میں شرکا کو حفظ قرآن کی تعلیم دیں گے ۔
واضح رہے کہ اس انسٹی ٹیوٹ نے اس سال کے آغاز سے ہی بچوں ، خواتین اور مردوں کے لیے تجوید کی کلاسوں کا اہتمام بھی کیا ہے ۔
1381796