زہر آلود غذاوں کے ذریعے قتل، مرکزی افریقہ میں مسلم کشی کا نیا طریقہ

IQNA

زہر آلود غذاوں کے ذریعے قتل، مرکزی افریقہ میں مسلم کشی کا نیا طریقہ

9:46 - April 12, 2014
خبر کا کوڈ: 1393020
بین الاقوامی گروپ : شدت پسند عیسائی«انٹی بلکا» جدید انداز سے مسلمانوں کا قتل‌کر رہے ہیں۔مرکزی آفریقہ کے شهر «بودا» میں درجنوں بچے اب تک زہر آلود غذاوں سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایران  کی  قرآنی  خبر  رساں  ایجنسی (ایکنا)- اطلاع رساں ادارے   «rfi.fr» کے مطابق مرکزی افریقہ کے بانگویی شھر سے ۱۸۰ کیلومیٹر دور بودا میں ایک سازش کے تحت زہر آلود غذاوں سے اب تک درجنوں مسلمان بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا ہے کہ شدت پسند عیسائی دکان داراور بازار میں تاجروں کو اس بات پر مجبور کر رہے ہیں کہ وہ مسلمان افریقن کو زہر آلود غذا فروخت کریں۔
فرانس کی نیوزایجنسی نے مرکزی افریقہ میں موجود اپنے رپورٹر کے زریعے خبر دی ہے کہ شدت پسند عیسائی ایسے دکاندار کو قتل کرنے کی دھمکی دیتے ہیں جو مسلمانوں پر فروٹ یا دیگر غذائی اجناس فروخت کرتے ہیں ۔
ایک شدت پسندعیسائی میڈیا سے اپنی گفتگو میں  برملا کہتا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ مسلمان اس ملک کو چھوڑ کر چلے جائیں کیونکہ ہم ایسے کام کریں گے کہ یہ لوگ بھوک سے سسک سسک کر مرجائیں گے ۔
اس شدت پسند عیسائی کا کہنا ہے کہ یہ مسلمان ہمارے سرمایے خرچ کر رہے ہیں جسکو ہم برداشت نہیں کریں گے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ان کی جگہ ہمارے عیسائی بھائی جو اس ملک کے حقیقی وارث ہیں وہ آکر اس ملک میں رہیں ۔
شھر بودا میں مقیم ایک مسلمان کا کہناہے کہ اس سے پہلے ہم اسلحے اور گھروں پر حملوں کے زریعے سے مارے جاتے تھے لیکن اب یہاں ان کا انداز بدل چکا ہے اور یہ زہر آلود غذاوں کے زریعے سے ہمیں قتل کررہے ہیں ۔

1391805

ٹیگس: افریقہ ، مسلمان ، قتل
نظرات بینندگان
captcha