ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا)- شعبہ یورپ – یہ کتاب توزلاو یونیورسٹی کے استاد "سداددیزدارویچ " کا ترجمہ کردہ ہے جسکی پروف ریڈنگ اور تزیین "مرسیھاھوگیج" کی مدد سے کی گئی ہے ۔
۳۴۶ صفحات پر مشتمل اس کتاب کو بالکان میں علمی سطح پر اساتید اور محقیقن میں اچھی خاصی پذیرایی ملی ہے اور اس کتاب کی تقریب رونمایی اگلے مہینے سارایوو میں منعقد ہونے والی "کتاب نمایش "میں ہوگی ۔
قابل ذکر ہے کہ مذکورہ کتاب اسلامی تربیت کے اصولوں پر مبنی ہے۔ کتاب میں خوبصورتی سے تربیت کے اصولوں کو قرانی اور اخلاقی قوانین اور نکات کو مدنظر رکھ کر آسان اور دلنشین پیرایے میں بیان کیے گئے ہیں ۔