ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی[ایکنا]طلاعرساں ادارے «news.abidjan» کے مطابق مسلمانوں کا چوتھا اسلامی اجتماع،مذہبی مراکز،انجمنوں اور دانشورں کی بڑی تعداد کے ساتھ آئیوری کوسٹ میں منعقد ہورہا ہے ۔ اس عظیم اجتماع کا مقصد،اسلامی تعلیمات کے مطابق رواداری،تحمل اور خوشحالی کے پیغام کو عام کرانا ہے ۔
اس عظیم اجتماع میں آئیوری کوسٹ کے علاوہ یورپی ،عربی اورافریقی ممالک سے مختلف گروپس شرکت کریں گے۔
اس اجتماع میں آئیوری کوسٹ کے علماء کے علمی قوانین ،افریقہ میں مسلمانوں کی مشکلات اور راہ حل اور اسلامی تعلیمات کے مطابق دوسرے ادیان کے ماننے والوں کے ساتھ رواداری کے کلچر کے فروغ پر تبادلے خیال کیے جائیں گے۔
اس اجتماع کے منتظمین کے مطابق اجتماع میں مختلف بیرونی اسکالروں کے علاوہ آئیوری کوسٹ سے ۸۵۰ علماء اور دانشور شرکت کریں گے۔