ایک لاکھ سے زائد برمی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق

IQNA

ایک لاکھ سے زائد برمی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق

11:29 - May 19, 2014
خبر کا کوڈ: 1408322
بین الاقوامی گروپ: تھائی لینڈ اور برما کی سرحد پر ایک لاکھ 17 ہزار مسلمان صرف 9 خیموں میں انتہائی مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں

ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز: تھائی لینڈ اور برما کی سرحد پر ایک لاکھ 17 ہزار مسلمان صرف 9 خیموں میں انتہائی مشکل زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ جن میں بچوں اور خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ ان مہاجرین کو نہ کھانے پینے کی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی صحت اور دیگر حوالہ جات کے حوالے سے کوئی ریلیف مل رہا ہے۔ کوئی ایک یا دو نہیں بلکہ ایک لاکھ 17 ہزار اسانی جانیں انتہائی خطرے میں ہیں۔ اگر ان قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے عالمی برادری بلخصوص مسلم ممالک نے آواز بلند نہ کی تو ایک بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔نسلی اور مذہبی تعصب کی عینک اتار کر دیکھنا ہوگا کہ یہ اس وقت خالصتاً انسانی زندگیاں بچانے کا معاملہ بن چکا ہے۔

html

ٹیگس: مسلمان ، المیہ ، خطرہ
نظرات بینندگان
captcha