ایکنا نیوز –اطلاع رساں ادارے " البوابہ نیوز" کے مطابق مصری قاریوں نے وزارت اوقاف کے دفتر کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ۔. وزیر اوقاف نے رمضان المبارک کے مہینے میں قاریوں کو بیرون ملک نہ بھیجوانے کا فیصلہ اس وقت کیا ہے کہ جب یہ قراء امتحان اور سلیکشن کے لیے باہر جا نا چاہتے تھے۔مصر کے انجمن قراء نے خبردار کیا ہے کہ انتخابات سے پہلے اس قسم کے فیصلے درست نہیں اور اس کے نتیجے میں دھرنے اور دیگر احتجاجی پروگرام کا سلسلہ شروع کیا جاسکتا ہے ۔