اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

IQNA

اکتیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب

21:21 - June 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1414383
بین الاقوامی گروپ:اختتامی تقریب میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرسمیت اعلی فوجی قیادت کی شرکت

ایکنا نیوز-ایکنا نیوز- بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب میں ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر کے علاوہ تشخیص مصلحت کونسل کے حجت الاسلام ناطق نوری، ادارہ اوقاف اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام علی محمدی،ایرانی بری فوج کے سربراہ سردار پوردستان پولیس فورس کے معاون اعلی سردار زادہ کمند،تشخیص مصلحت کونسل کے ممبر جناب مظفر اور دیگر اعلی فوجی اور اعلی سرکاری شخصیات شریک تھیں۔
ابتداء میں قومی ترانے کے بعد قرات کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے قاری جعفر فردی اور حفظ میں اول آنے والے بھزاد ھژبری نے تلاوت کی ۔ مقابلوں کی ویڈیو کلیپ،تواشیح کے بعد پروگرام کی تفصیلات اور اختتامی اعلامیہ ابوالفضل غلامی نے پیش کیا۔
اس مقابلے میں شریک ججز نے اختتامی اعلامیے میں مقابلوں کی کامیابی اور اسمیں وحدت اسلامی اور نظم وضبط کو ایک نیک اور خوش آئند امر قرار دیتے ہوئے  قرآنی تعلیمات پر عمل کے حوالے سے ان مقابلوں کے اجراء پر تاکید کی ہیں۔
ادارہ اوقاف کے سربراہ نے ۷۱ ممالک سے قراء اور حفاظ اور دس بین الاقوامی ججز،تین ناظر کے ساتھ مقابلوں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا: دشمنوں کی خواہشات کے برخلاف اس قدر بڑی تعداد میں شرکت ایک بڑی کامیابی ہے،امریکہ اور اسرائیل جسیے ممالک جو قرآنی تعلیمات اورایران کے مخالف ہیں ایسے مقابلے انکی خواہشات کے برعکس ہیں۔انہوں نے مقابلوں کے منتظمین کے علاوہ تمام دیگر میڈیا،شخصیات اور متعلقہ اداروں  کا بھی شکریہ ادا کیا ۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرجناب علی لاریجانی نے اپنے خطاب میں قرآن پڑھنے اور سمجھنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا:یادخدا اور قرآن ،بیداری اور غفلت سے نجات کا زریعہ ہے جو انسان کو ظلمات سے نورکی جانب ہدایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امام علی {ع} کے مطابق قرآن انسان کو بے نیاز کرتا ہے اورانسان خضوع و خشوع کے ساتھ خداسے مانوس ہوجاتا ہے اور  نورانی تعلیمات کے نتیجے میں خدا انسان پر کرم کرتا ہے
پرگرام کے آخر میں انعامات کا سلسلہ شامل تھا اور ججز کے مطابق ایران کے جعفر فردی قرات میں اول جبکہ فلپائن کے محمدعسگر،مصر کے محمود محمد یوسف،تاجیکستان کے ،محمد رمضان اور تنزانیہ کے عیدی بیندی  بالترتیب دوم تا پنجم پوزیشن پر کامیاب قرار دئیے گئے
حفظ مقابلوں میں ایران کے بھزادھژبری اول اور دیگر پوزیشن پر مصر کےعبدالقادر عبدالعزیزاحمد عبدالعزیز،
افغانستا ن کے مطیع اللہ مطمین،انڈونیشیاء کے محمد لطفی سلیمان اور نایجیریا کے مامادوحسن کامیاب قرار دئیے گئے۔ 
ایران کے علی غضنفری،یمن کے سوسن عبداللہ الفضلی،ایران کے محمد فاکرمیبدی،عراق کے علی السویطی،علی خوبرمطرود اور ایران کے رحیم حاصلی قرآنی تحقیقی شعبوں میں انعامات کے حق دار قرار پائے۔

1413809

نظرات بینندگان
captcha