بھارت،انتہاپسند ہندوؤں کےہاتھوں مسلمان آئی ٹی پروفیشنل کاقتل

IQNA

بھارت،انتہاپسند ہندوؤں کےہاتھوں مسلمان آئی ٹی پروفیشنل کاقتل

17:52 - June 08, 2014
خبر کا کوڈ: 1415414
بین الاقوامی گروپ:نئی دہلی : بھارت میں انتہا پسند ہندؤں کے ہاتھوں مسلمان آئی ٹی پروفیشنل کے قتل کے بعد پونے میں مسلمان محتاط ہیں

ایکنا نیوز-سماء نیوز-نئی دہلی : بھارت میں انتہا پسند ہندؤں کے ہاتھوں مسلمان آئی ٹی پروفیشنل کے قتل کے بعد پونے میں مسلمان محتاط ہیں، شناخت چھپانے کیلئے حلئیے بدل لئیے گئے، جب کہ کچھ لوگوں نے تو داڑھیاں بھی مونڈ لی ہیں۔

پونے میں ہندو انتہا پسندوں نے شناخت کے بعد 28 سالہ آئی ٹی مینجر محسن صادق کو مار مار کے موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا، اس واقعہ کے بعد پونے کے رہائشی مسلمانوں میں خوف کی لہردوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے شلوار قمیض ترک کرکے پینٹ شرٹ پہنا شروع کردیا ہے، جب کہ سر سے ٹوپی بھی اُتاردی گئی ہے۔ مسلم شناخت چھپانے کیلئے بہت سے لوگوں نے داڑھیاں بھی مونڈ لی ہیں، ممکنہ فسادات کے پیش نظر شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات بھی سخت کر دئیے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بعض اعلی بھارتی سیاسی نمایندے اس حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں کہ اس طرح کے واقعات سے سیکولر انڈیا کی امیج کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے۔

16867

ٹیگس: بھارت ، مسلمان ، ہندو
نظرات بینندگان
captcha