ایکنا نیوز- رمضان المبارک کے آخری جمعے بمطابق پچیس جولائی کو عالمی سطح پر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے حکم اور فرمان کے مطابق یوم قدس منایا جائے گا۔
تحریک بیداری امت مصطفی پاکستان کی جانب سے عالمی یوم قدس کا اعلان کیا گیا ہے اور پاکستان بھر میں اس تنظیم کی جانب سے پوسٹرز لگائے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اس تحریک کی جانب سے ہر سال یوم قدس کے موقع پر مختلف سیمینار اور دیگر تقاریب کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے جنمیں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے علاوہ اسلامی بیداری کے موضوعات پر لیکچر دیئے جاتے ہیں اور علمی نشستوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔