غزہ پر حملہ سعودی بادشاہ کے حکم سے ہوا

IQNA

غزہ پر حملہ سعودی بادشاہ کے حکم سے ہوا

21:16 - July 26, 2014
خبر کا کوڈ: 1433635
بین الاقوامی گروپ:سعودی عرب کے بادشاہ نے غزہ پر حملہ کا حکم صادر کیا ہے اور اسرائیل کو سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

ایکنا نیوز-شفقنا-سعودی عرب کے بادشاہ نے غزہ پر حملہ کا حکم صادر کیا ہے اور اسرائیل کو سعودی عرب کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ ذرائع کے مطابق غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ اور بھیانک حملے میں سعودی عرب کا بھر پور تعاون شامل ہے سعودی عرب اور بعض خلیجی ریاستوں  کا اسرائیل کو مکمل تعاون حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی اب تک مذمت نہیں کی ہے۔

امریکی تجزیہ نگار ڈیویڈ ہارسٹ نے " غزہ پر حملہ سعودی بادشاہ کے حکم سے ہوا " نامی مقالہ میں فاش کیا ہے کہ غزہ پر حملے میں سعودی عرب کا اسرائیل کو مکمل تعاون حاصل ہے اور سعودی عرب غزہ کے بچوں عورتوں اور بےگناہ فلسطینیوں کے خون میں برابر کا شریک ہے۔

امریکی تجزیہ نگار ہرسٹ کے مطابق غزہ میں رونما ہونے والے واقعات پر مصر بھی ناراض نہیں ہے کیونکہ مصر غزہ میں جاری قتل و غارت کا ذمہ دار اسرائیل کے بجائے حماس کو قراردے رہا ہے۔

امریکی تجزیہ نگار کے مطابق غزہ پر حملہ کا حکم براہ راست سعودی عرب کے بادشاہ نے صادر کیا ہے کیونکہ سعودی بادشاہ اخوان المسلمین کو پہلے ہی جنرل السیسی کے ہاتھوں نابود کرچکا ہے اور اب سعودی عرب نے فلسطینیوں کا رخ کیا ہے اور فلسطینیوں کو وہ اسرائیل کے ہاتھوں نابود کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

31263

نظرات بینندگان
captcha