ایکنا نیوز-شفقنا-شدت پسند تنظیم داعش کے دہشت گردوں نے عراق کے شہر موصل میں حضرت شیش علیہ السلام کا مزار شہید کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق داعش تنظیم کے حامیوں کی جانب سے یہ کارروائی ہفتے کے دن کی گئی۔ داعش کے حامیوں نے لوگوں کو مزار کی جانب آنے سے روکا اور پھر دھماکا خیزمواد کے ذریعے مزار کی عمارت شہید کردی۔ شدت پسندوں نے مزار کے احاطے سے تبرکات بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردی۔