وزارت اوقاف، حماس: اسرائیل کے حملوں میں ۴۱ مساجد بھی شہید ہوچکی ہیں

IQNA

وزارت اوقاف، حماس: اسرائیل کے حملوں میں ۴۱ مساجد بھی شہید ہوچکی ہیں

16:53 - August 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1435523
بین الاقوامی گروپ: حماس حکومت کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں میں اب تک ۴۱ مساجد تباہ ہوچکی ہیں ۔
ایکنا نیوز- المنار نیوز کے مطابق حماس کی وزارت مذہبی امور و اوقاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک اکتالیس مساجد مکمل جبکہ ۱۲۰ مساجد جزوی طور پر تباہ ہوچکی ہیں
وزارت مذہبی امور کے مطابق ان حملوں میں دس مقبرے اور زکوات کمیٹی کے تین عمارت بھی تباہ ہوچکی ہیں
اس بیان میں کہا گیا ہے : اسرائیلی جنگی جہاز جان بوجھ کر نماز کے اوقات میں حملوں میں مساجد کو نشانہ بناتا ہے اور اس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
نظرات بینندگان
captcha