بم دہماکوں اور توہین کے خلاف 8 شوال کو تحفظ مزارات انبیاء و اہل بیت ؑ کا دن منایا جائے گا. مجلس وحدت مسلمین

IQNA

بم دہماکوں اور توہین کے خلاف 8 شوال کو تحفظ مزارات انبیاء و اہل بیت ؑ کا دن منایا جائے گا. مجلس وحدت مسلمین

18:58 - August 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1435540
بین الاقوامی گروپ:انبیائے کرام ؑ ، اہلبیت اطہارؑ اور صحابہ کرام کے مزارات امت مسلمہ کی محبت کا مرکز ہیں
ایکنا نیوز-اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس صوبائی سربراہ علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت مخالف تحریک، سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر غور کیا گیا۔ اس موقعہ پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انبیائے الہی ؑ حضرت یونس ؑ اور حضرت شیث ؑ کے مقدس مزارات میں بم دہماکوں اور توہین کے خلاف 8 شوال کو تحفظ مزارات انبیاء و اہل بیت ؑ کا دن منایا جائے گا۔ انبیائے کرام ؑ ، اہلبیت اطہارؑ اور صحابہ کرام کے مزارات امت مسلمہ کی محبت کا مرکز ہیں ان کی توہین کرکے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی ہے۔
نظرات بینندگان
captcha