
ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «الیوم السابع» کے مطابق اسلامی کانفرنس نے اپنے ایک مذمتی بیان میں صھیونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں اس طرح کے وحشیانہ حملوں کی مثال کم ملتی ہے ۔ اسلامی کانفرنس نے مساجد پرحملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی کانفرنس ممالک کے ممبروں کو چاہیے کہ اسرائیل سے تعلقات پر نظر ثانی کریں
ایاد مدنی نے اس مذمتی بیان میں اسرائیل کو مدد دینے والے ممالک پربھی کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان ممالک کو اس وحشیانہ حملوں پر اپنی آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہیں ۔
اس بیان میں کہا گیا ہے : دنیا کے آزاد اور با ضمیر لوگوں کو غزہ عوام کی مدد کے لیے سیاسی،اقتصادی اور اخلاقی حوالوں سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔