
ایکنا نیوز-
بحرین کے روزنامه «الوسط» کے مطابق بحرین کے علاقے «الدراز» میں نماز جمعہ سے خطاب میں آیتالله شیخ عیسی قاسم نے عربی ممالک میں انقلابات اور انکی شکست پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک میں انقلاب کو اس طرح سے پیش کیا گیا کہ فرقہ پرستی اور بیرونی ممالک کی امداد کی امید میں انقلاب دم توڑ گیا
بحرین کے شیعہ لیڈر نے کہا : طولانی بادشاہت، قدامت پسندانہ سوچ اور نامناسب نظام حکومت جیسی مشکلات کی وجہ سے اسلام کو ہمیشہ سے نقصان پہنچا ہے
انہوں نے عرب ممالک میں موجودہ صورتحال کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے کہا : عرب معاشروں اور ممالک میں قتل وغارت ، خوف و رعب اور ویرانی کی فضاء چھائی ہوئی ہے اور اسی وجہ سے بعض ممالک میں بیرونی امداد پر درآمد شدہ انقلاب کی وجہ سے امت کو کوئی فایدہ نہیں پہنچا ۔
آیتالله عیسی قاسم نے انقلاب اور اسکی شکست کے عوامل پر مزید کہا : ناکامی کی ایک اور اہم وجہ یہ ہے کہ اسلام کے نام پر حکومت کرنے والوں نے اس طرح کا کردار اور عمل پیش کیا کہ اس سے صرف اسلام کو نقصان پہنچا اور انکی وجہ سے لوگوں کی سوچ اور نظریہ تک بدل گیا۔
1439554