وہ اسم مبار ک جو برطانیہ میں مقبول ترین نام بن گیا

IQNA

وہ اسم مبار ک جو برطانیہ میں مقبول ترین نام بن گیا

21:58 - August 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1440264
بین الاقوامی گروپ:ساری مسلم دنیا میں مقبول ترین اور محبوب ترین نام نبی آخر الزماں{ص} کا اسم مبارک ”محمد“ ہے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ ساری مسلم دنیا میں مقبول ترین اور محبوب ترین نام نبی آخر الزماں {ص} کا اسم مبارک ”محمد“ ہے۔ دنیا کے کروڑوں مسلمان اپنے بچوں کو یہ مبارک نام دیتے ہیں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ جدید مغربی دنیا کے مرکز اور ماڈرن مغربی تہذیب کے گڑھ انگلینڈ اور ویلز میں بھی اس وقت یہ اسم مبارک بچوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا نام بن چکا ہے۔
برطانوی ادارے ”آفس آف نیشنل سٹیٹکس (Ons)“نے مقبول ترین ناموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ’محمد‘وہ نام ہے جو اس وقت انگلینڈاور ویلز کے علاقوں میں سب سے زیادہ بچوں کی پہچان ہے اور اس نام کے کل بچوں کی تعداد کی بھی عیسائی یا دیگر مغربی نام کے بچوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔ادارے نے چونکہ اس نام کے انگریزی ہجوم کی بنیاد پر تعداد شماری کی ہے اس لئے Muhammad,Mohammadاور اسی طرح کے دیگر سپیکنگ کے فرق کی وجہ سے ان کوعلیحدہ علیحدہ نام شمار کیا گیاہے۔اور یہی وجہ ہے کہ سرکاری فہرست میں یہ نام مبارک درست نمبر شمار پر شامل نہیں کیا گیا۔
فہرست میں مقبول ترین نامOliverقرار دیا گیا ہے لیکن ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ جہاں Oliverنام کے 6,949بچے ہیں وہیں محمد نام کے 7,445بچے ہیں ،لیکن تکنیکی بنیاد پر Oliverکو پہلی پوزیشن پر رکھ دیا گیا ہے۔
سرکاری فہرست میں شامل نام کچھ یوں ہیں:
1۔اولیور   (Oliver)
2۔جیک   ( Jack )
3۔ہیری   (Harry)
4 - جیکب   (Jacob)
5۔چارلی ( Charlie)
لڑکیوں کے مقبول ترین نام یہ ہیں۔
1۔امیلیا   (Amelia)
2۔اولیویا   ( Olivia )
3۔ایملی   (Emily)
4۔ ایوا   (Ava)
5۔اسلا   (Isla)
ادارے ONSکی اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ مغربی معاشرے میں غیر مسلم لوگ بچوں کے نام زیادہ تر اداکاروں اور فنکاروںکے ناموں پر رکھتے ہیں جبکہ زیادہ مسلمان اپنے بچوں کے نام اپنے نبی {ص}کے نام پر رکھتے ہیں۔
ٹیگس: محمد ، نام ، نبی
نظرات بینندگان
captcha