بنگلہ دیش میں ایرانی رایزنی مرکز کے سربراہ خسروآبادی نے ایکنا سے گفتگو میں کہا: حافظوں اور قاریوں کے انتخاب کا عمل بنگلہ دیش کے معروف قاری «احمد بن یوسف» کی شرکت کے ساتھ رایزنی مرکز میں جاری ہے ۔
ایران کے کلچرل ایمبیسیڈر کا کہنا ہے : مذکورہ قاری جو جج کے فرائض انجام دے رہا ہے ، جامعہ الازھر کے طالب علم ہے اور چار سال پہلے ایران میں منعقدہ مقابلوں میں دوم پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔
خسروآبادی نے مزید کہا : ایران کے بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلوں میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش سے پچاس حافظ اور چالیس قاریوں کے درمیان مقابلہ ہوا اور ان میں سے پانچ قاری اور پانچ حافظ سلیکٹ ہوکر فائنل راونڈ میں پہنچ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس آخری مرحلے میں ایک قاری اور ایک حافظ منتخب ہوکر ایران میں منعقد ہونےوالے بین الاقوامی طلباء مقابلوں میں شرکت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی طلباء قرآنی مقابلہ اکتیس دسمبر کو ایران کے قرآنی طلباء فاونڈیشن کے تعاون سے تہران میں منعقد ہوگا۔
ان مقابلوں میں مکمل قرآن کے حفظ اور اعلی پایے کے طلباء قاریوں کے درمیان مقابلے منعقد ہوں گے۔