ایکنا نیوز- شفقنا-برطانیہ کے تقریبا" سولہ سو شہری عراق اور شام میں جا کر بنیاد پرست مسلمانوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں، برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے رکن خالد محمود نے امریکی مجلّے "نیوزویک" کو بتایا ہے۔ "ہم اس طرح کے واقعات کو روکنے کا کام نہیں کر رہے۔ ہم نے بنیاد پرستی کم کرنے پر کافی سرمایہ نہیں لگایا۔ یہ سب وحشت ناک ہے۔ کسی کو اس معاملے کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے" پارلیمینٹیرین نے کہا۔ اپنی جانب سے برطانیہ کی خفیہ ایجنسیوں نے ایسے افراد کی تعداد پانچ سو بتائی ہے۔ اسی اثناء میں کینیڈا کے اخبار " کیلگری سان" نے کینیڈا کی پولیس اور خفیہ ایجنسی کے ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ عراق اور شام میں کینیڈا کے ایک سو کے قریب شہری برسر پیکار ہیں۔