نجف؛ تیسرے بین الاقوامی جشن غدیر کا میزبان

IQNA

نجف؛ تیسرے بین الاقوامی جشن غدیر کا میزبان

11:00 - August 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1442423
بین الاقوامی گروپ: تیسرا بین الاقوامی جشن غدیر چودہ اکتوبر کو آستانہ مقدس امام علی(ع) کے تعاون سے منعقد ہوگا

 ایکنا نیوز- «آستانہ مقدس علوی» کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دو کامیاب جشن غدیر کے  انعقاد کے بعد تیسرے جشن منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آستانہ علوی کے ترجمان زهیر شربه کا کہنا ہے : 24 ذی الحجه( اکتوبر۱۴)  کو جشن غدیر منایا جائے گا اور اس پروگرام میں مختلف گروپس اور اہم شخصیات کو دعوت دی  گئی ہے۔

زهیر شربه نے مزید کہا: اس جشن میں مختلف اور دلچسپ پروگرام جیسے کتاب نمائش،قلمی نسخوں کی نمائش ،تصویری نمائش ، ثقافتی پروگرام اور مختلف علمی نشستیں شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق مختلف بین الاقوامی دیگر مذاہب کی شخصیات بھی اس جشن میں شرکت کریں گی۔
اس جشن میں غدیر اور امیرالمؤمنین حضرت علی(ع)  کے موضوعات پر مختلف فن پارے بھی مہمانوں کو تحائف میں پیش کیے جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ پچھلے دو  کامیاب جشن غدیر کو بین الاقوامی سطح پر عربی اور اسلامی ممالک میں خوب سراہا گیا ۔اور ان جشنوں میں اہم مذہبی اور علمی شخصیات شریک تھیں ۔

1441851

ٹیگس: غدیر ، جشن ، کامیاب ، علی
نظرات بینندگان
captcha