اسلامی کانفرنس: علاقائی استحکام کا قدس میں امن سے گہرا تعلق ہے/ اسرائیلی مظالم روکنے کی عالمی کوششیں

IQNA

اسلامی کانفرنس: علاقائی استحکام کا قدس میں امن سے گہرا تعلق ہے/ اسرائیلی مظالم روکنے کی عالمی کوششیں

11:08 - August 24, 2014
خبر کا کوڈ: 1442431
بین الاقوامی گروپ: مسجد اقصی کو آگ لگانے کی پینتالیسویں برسی کے حوالے سے اسلامی کانفرنس نے ایک اعلامیے میں قدس کو مسلمانوں کے نزدیک اہم بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں امن علاقائی استحکام سے وابستہ ہے۔

 ایکنا نیوز- اطلاع رسان ادارے «فلسطین آن‌لاین» کے مطابق مسجد اقصی کو آگ لگانے کی پینتالیسویں برسی کے حوالے سے اسلامی کانفرنس نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اس وقت بھی نہ صرف مقدسات کے خلاف بحرمتی کا عمل جاری ہے بلکہ ان میں  تیزی آگئی ہے۔

اس اعلامیہ میں لکھا ہے: مسلمان نمازیوں اور عیسائیوں کو مقدس مقامات کی زیارت  سے روکنا ، مسجد الاقصی پر صھیونیوں کا حملہ اور مسجد الاقصی کو تقسیم بندی کی سازشیں اسوقت بھی جاری  ہیں ۔
اسلامی کانفرنس تنظیم صھیونی غاصب حکومت کو ان مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ دار سمجھتی ہے اور اقوام متحدہ بالخصوص سلامتی کونسل سے مطالبہ کرتی ہے کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیلی حملوں کو روکنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔
اسلامی کانفرنس تنظیم کے نزدیک قدس اور علاقائی سالمیت اور استحکام میں گہرا تعلق ہے اوریہ تنظیم قدس کو بعنوان فلسطینی دارالحکومت کے  اپنی  مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے۔
مسجد الاقصی کو اگست ۱۹۶۹ میں ایک سازش کے تحت آگ لگائی گئی تھی۔
صھیونی رژیم نے اس واقعے کی ذمہ داری آسٹریلین سیاح مایکل ڈنیس روهن پر ڈالتے ہوئے انہیں گرفتارکیا تھا لیکن اسکے بعد ایک نمایشی عدالتی کاروائی میں مذکورہ شخص کو نفسیاتی بیمار قرار دیتے ہوئے انہیں آزاد کردیا گیا ۔
اس موقع پر مسلمانوں کی جانب سے اس شرمناک واقعہ اور صھیونی حکومت اور انکے مغربی حامیوں کے خلاف  بھرپور احتجاج کیا گیا اور دنیا بھر میں زبردست مظاہرے کیے گئے ۔

1442219

نظرات بینندگان
captcha