ایکنا نیوز- ایرانی «Press TV» کے مطابق گذشتہ روز مصر کے دارالافتاء المصریة کی جانب سے داعش کے خلاف مہم شروع کیا گیا ہے۔
مصری مفتی شوقی علام چند روز پہلے عراق اور شام میں وحشتناک جرائم کے ارتکاب پر داعش کی مذمت کر چکا ہے
مفتی علام نے داعش کی کاروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم اسلام کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے ۔
مفتی اعظم نے بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ضروری قرار دیا ۔
یوٹیوب میں داعش کے انسانیت سوز کلیپس میں داعش کے مظالم کو دیکھا جا سکتا ہے ۔
عراقی حکام اس سازش کے حوالے سے سعودی عرب ، قطر اور خلیج فارس کے بعض عرب ممالک کو ذمہ دار سمجھتے ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق اس تنظیم کو سعودی اینٹلی جنس اور صھیونی رژیم کی حمایت اور رہنمائی حاصل ہے۔