ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «On Islam» کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد پر حملے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے ایک شخص کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔
پولیس کے مطابق مذکورہ شخص جو سربیا سے تعلق رکھتا ہے اس نے مسجد پر حملے کا اعتراف کر لیا ہے
پولیس ابھی تک مسجد پر حملے کی وجہ معلوم نہیں کر سکی ہے جبکہ تحقیقات کا عمل جاری ہے
اس مسجد پر حملے میں ایک البانوی نژاد مسلمان سوئس باشندہ جان بحق ہوا ہے
سویزرلینڈ کی آٹھ ملین آبادی میں پانچ لاکھ مسلمان آباد ہیں جنمیں اکثریت بالکان کے ممالک سے آئے ہوئے مھاجرین ہیں ۔
اس ملک میں ۱۶۰ کے لگ بھگ مساجد اور نماز خانہ وغیرہ قائم ہیں جنمیں سے صرف چار مسجدوں کے مینار ہیں البتہ ان میں سے کسی کو اذان کہنے یا نشر کرنے کی اجازت نہیں ۔