ایکنانیوز-شفقنا-امریکی تجزیہ نگار مارک گلن نے عرب ممالک کو امریکی حکومت کے ہاتھوں کا کھلونا قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک خطے میں امریکی مفادات کے محافظ ہیں۔ امریکی تجزیہ نگار کے مطابق اسرائیل ناجائز طور پر فلسطینیوں کے حقوق کو پائمال کررہا ہے اور اسرائیل کے ناجائز کاموں کو امریکہ کی تائید حاصل ہے اور امریکہ کو عرب ممالک کا قریبی تعاون بھی حاصل ہے جو مسئلہ فلسطین کو حل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ امریکی تجزیہ نگار کے مطابق تین اسرائیلی شہریوں کا اغوا اور قتل کس نے کیا یہ بات مبہم ہے اسرائیلی شہریوں کے قتل اور اغوا کے پیچھے خود موساد کا ہاتھ ہے کیونکہ اسرائیل اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو مسلط کرنے کے لئے بہانہ تلاش کرتا رہتا ہے جبکہ فلسطینی اسرائیلی شہریوں کے قتل اور اغوا کی تردید اور مذمت کرچکے ہیں اگر انھوں نے ایسا کیا ہوتا تو وہ ضرور اسے قبول کرلیتے لیکن اسرائیلی جوانوں کے قتل کے پیچھے خود اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا ہاتھ ہے۔