ایکنا نیوز- مصری اخبار «المصری الیوم» کے مطابق جامعہ الازھر اور صوفیہ مصر کے جوانوں کے الائنس کونسل کے ممبر ممدوح غرابه نے اس مرکز کا افتتاح کیا ۔ اس مرکز کے شعبے آٹھ صوبوں میں قائم ہیں اور ان مراکز میں ایک میلین طلباء اور طالبات کو حفظ کرانے کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے
حفظ قرآن کے بڑے مقابلوں اور مختلف مواقعوں پر حوصلہ افزائی اورانعامات کی تقسیم اس مرکز کے پروگراموں میں شامل ہیں
ان مراکز میں اب تک نو سو سے زائد شرکت کے خواہشمندوں نے نام لکھوائے ہیں اور بڑی تعداد میں والدین اپنے بچوں کی شرکت کے لیے رابطے کر رہے ہیں
اس مرکز کے آٹھ شعبے ان شہروں «6 اکتبر»، «شهرک نصر»، «الدقی»، «المعادی»، «پورسعید»، «اسیوط»، «اسکندریه»اور«قنا» میں کام کر رہے ہیں
اس وقت دیگر شہروں میں بھی اس مرکز کے مزید شعبوں کے کھولنےپر کام ہورہا ہے اور مستقبل میں اس الائنس کے ممبر ممالک میں بھی مذکورہ مرکز کے شعبوں کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے۔