برطانیہ میں اسلام ہراسی ویجیلینس : مسلمان دہشت گردی کا شکاراور مجرم بیکوقت

IQNA

برطانیہ میں اسلام ہراسی ویجیلینس : مسلمان دہشت گردی کا شکاراور مجرم بیکوقت

9:01 - September 09, 2014
خبر کا کوڈ: 1448234
بین الاقوامی گروپ: گذشتہ ہفتہ برطانیہ میں ایک خاتون، ایک انگریز جوان کے ہاتھوں زبح ہونے کا واقعہ پیش آیا لیکن وہاں یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ یہ مسلمانوں کا کام ہے

ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «World Bulletin» کے مطابق شمالی لندن کے علاقے ایڈمنٹن میں بیاسی سالہ انگریز خاتون پالمیرا سیلوا کا ایک پچیس سالہ انگریز جوان کے ہاتھوں قتل ہونے اور سر کاٹنے کا واقعہ پیش آیا،
افسوس کہ اس طرز پر قتل کو مسلمانوں سے متعلق کہکر یہ پروپیگنڈا کیا گیا کہ اس کام کا کرنے والا کوئی مسلمان ہوسکتا ہے
برطانیہ میں اسلام ہراسی کے ویجیلنس  فیاض مغول نے روزنامہ گارڈین سے گفتگو میں کہا : ہم خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں اور مساجد کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر سازش کا سلسلہ جاری ہے
انہوں نے کہا : عام طور پر تصور کیا جاتا ہے کہ سر کاٹنا مسلمان کا کام ہے اور اسی وجہ سے جب ایک غیر مسلمان دیوانہ شخص اگر قتل کرتا ہے حتی اگر کسی حیوان کو بھی مارتا ہے تو اسکی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈالی جاتی ہے
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور جلد سزا دیے جانے کا امکان ہے
ملسمان پوری دنیا بالخصوص مغربی ممالک میں مختلف آگہی مہم کے زریعے سے اسلام کے حقیقی چہرے کو پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں اور اسلام کے نام پر " دولت اسلامی" کا نام استعمال کرنا اور میڈیا کا اسکو فروغ دینا اسلام ہراسی مہم کا حصہ ہے۔

1448131

 

ٹیگس: اسلام ، دہشت ، گردی
نظرات بینندگان
captcha