سعودی عرب میں ’غیر قانونی‘عبادت گاہ پر چھاپہ

IQNA

سعودی عرب میں ’غیر قانونی‘عبادت گاہ پر چھاپہ

15:22 - September 17, 2014
خبر کا کوڈ: 1451218
بین الاقوامی گروپ:مغربی میڈیا نے ایک دفعہ پھر سعودی حکومت پر مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کے الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے

ایکنا نیوز - ڈیلی پاکستان- اقلیتی حقوق کے مسئلے پرمغربی میڈیا نے ایک دفعہ پھر سعودی حکومت پر مذہبی اقلیتوں سے امتیازی سلوک کے الزامات کی بوچھاڑ کر دی ہے اور یہ بات زور شور سے اٹھائی جا رہی ہے کہ درجنوں عیسائی خواتین ،مردوں اور

بچو ں کو عبادت کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ نیوز ویب سائٹ کے مطا بق ان لوگو ں کو ایک بھارتی باشندے کے گھر پر عبادت کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے اور مملکت کی مذہبی پولیس نے ان سے برآمد ہونے والی بائبل نسخے بھی قبضے میں لے لیے اور یہ بھی کہا گیا کہ تا حال گرفتار شدگان کی کوئی خبر موصول نہیں ہو رہی۔ واشنگٹن میں ہڈسن انسٹی ٹیوٹ سے تعلق رکھنے والی نینا شیا نے امریکی ٹی وی فوکس نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں عیسائی برادری کا استحصال کیا جا رہا ہے اور ان کے کلیساﺅں پر پا بندیا ں لگائی جا رہی ہیں اور خصوصاً غریب اور کمزور ممالک سے آنے والے عیسائیوں کو دبایا جاتا ہے ، مغربی ممالک میں انسانی حقوق کے کارکنا ن امریکہ پر دباﺅ ڈال رہے ہیں کہ اوہ اپنا اثر و سوخ استعمال کر کے گرفتار شدگان کو رہا کر وائیں ، دوسر جانب سعودی حکومت کے ایک نمائندے نے گرفتاریوں سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔

143908

 

ٹیگس: سعودی ، عرب ، حقوق ، عبادت
نظرات بینندگان
captcha