پاکستان ؛ شہادت امام محمد باقر (ع) کی مناسبت سے مجالس کا انعقاد

IQNA

پاکستان ؛ شہادت امام محمد باقر (ع) کی مناسبت سے مجالس کا انعقاد

9:45 - October 03, 2014
خبر کا کوڈ: 1456542
بین الاقوامی گروپ:کوئٹہ علمدار روڑ کی مختلف مساجد میں مجلس عزا میں سیرت امام پر تقاریر کی گئیں

ایکنا نیوز- پانچویں امام حضرت محمد باقر (ع) کی شہادت کی مناسبت سے مختلف مساجد میں ذکر مصائب اور سیرت امام پر تقاریرکی گئیں جنمیں پیروان اہل بیت اور عاشقان امام باقر کی بڑی تعداد شریک تھی۔
علمدار روڑ میں مسجد بلتستانی، مسجد و امام بارگاہ بیت الاحزان اور بہشت زینب (س) وغیرہ میں دعائے کمیل کی قرات کے علاوہ فضائل و مصائب امام بھی بیان کیے گئے۔
قابل ذکر ہے کہ کوئٹہ میں عاشقان اہل بیت کے لیے بروز اتوار کو بہشت زینب (س)میں دعائے عرفہ کا اہتمام بھی کیاگیا ہے۔ جبکہ نماز عید بروز پیر کوئٹہ علمدار روڈ عید گاہ میں صبح ساڑھے آٹھ بجے ادا کی جائے گی۔

ٹیگس: شہادت ، امام ، باقر
نظرات بینندگان
captcha