ایکنا نیوز- ایران ریڈیو-فرانس کے وزیر داخلہ برنار کازونوو نے ایک برطانوی شہری کا سر قلم کۓ جانے کے بعد کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے مجرمانہ اقدمات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے ہاتھوں ایک برطانوی شہری کا سر قلم کۓ جانے کے بعد فرانس کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش کے اقدامات اور اسلام میں کوئی تعلق نہیں پایا جاتا ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ ، جو عید قربان کی مناسبت سے ایک مسجد میں گۓ تھے، فرانسیسی مسلمانوں کے اجتماع میں کہا کہ فرانس کے مسلمانوں کو ان دہشتگردانہ اقدامات کی بناء پر گناہ کا احساس نہیں کرنا چاہۓ۔ فرانسیسی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ بعض افراد سرحد پار انجام پانے والے دہشتگردانہ اقدامات کا دائرہ ہمارے ملک کے اندر تک پھیلانا چاہتے ہیں ۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ میں جانتا ہوں کہ فرانس کے مسلمانوں کے عقائد اور اسلامی تعلیمات سے ان کاکوئی تعلق نہیں ہے۔