کوئٹہ : بروری علی آباد میں دھماکہ/ تکفیری سازش جاری

IQNA

کوئٹہ : بروری علی آباد میں دھماکہ/ تکفیری سازش جاری

19:15 - October 04, 2014
خبر کا کوڈ: 1457116
کوئٹہ : عیدقربان سے قبل شیعہ علاقے میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق

ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آبادمیں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں ایک خاتون سمیت 17افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو طبی امداد کے لئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے اور  ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام عملے کو فوری طور پر ہسپتال طلب کر لیا گیا ہے ۔ سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ علاقے میں واقع ایک گرلز سکول کے باہر ہوا ہے جبکہ یہ دھماکہ خودکش بھی ہو سکتا ہے جس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ بلوچستان شیعہ کانفرنس نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے 7روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

نظرات بینندگان
captcha