عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری، کہیں چٹ پٹے پکوان تو کہیں سیر سپاٹے

IQNA

عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری، کہیں چٹ پٹے پکوان تو کہیں سیر سپاٹے

17:28 - October 07, 2014
خبر کا کوڈ: 1458023
بین الاقوامی گروپ:عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی ملک بھر کے ہزاروں فرزاندان اسلام اللہ تبارک و تعالیٰ کے حضور سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر افراد اعزا و اقربا سے ملاقاتوں اور سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔

ایکنا نیوز- ایکسپریس نیوز- ملک بھر میں آج بھی ہزاروں جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربان کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں کہیں قصائیوں کی آؤ بھگت کی جارہی ہے جبکہ کہیں گھر والوں نے یہ کام خود ہی کرنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ جو لوگ قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔

جن افراد نے گزشتہ روز یہ فریضہ سرانجام دے دیا یاپھر کل اسے نبھانے کا تہیہ کیا ہوا ہے وہ آج مہمانوں کے استقبال اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ تفریحی مقامات پر لوگوں کا کافی رش ہےجہاں لوگ اپنے گھر والوں اور دوستوں کے ہمراہ عید الضحیٰ کی خوشیاں منارہے ہیں۔

293671

نظرات بینندگان
captcha