ایکنا نیوز- عید غدیر کی مناسبت سے دنیا کے مختلف ممالک میں جشن غدیر کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اسی حوالے سے آسٹریلیا میں عاشقان امامت و ولایت کی جانب سے ملبرن کے اسلامی حسینی مرکز میں جشن ولایت کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں معروف پاکستانی شاعر فدا حسین نوشاد بعنوان مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔جبکہ واجد حسین منقبت اور تلاوت قرآن مجید کا شرف قاری رمضان علی حاصل کریں گے۔
اس عظیم الشان جشن میں تمام پیروان اہل بیت کو بمعہ فیملی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔
جشن غدیر مقامی وقت کے مطابق پیر تیرہ اکتوبر کو رات ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔