ایکنا نیوز- روزنامه سعودی الریاض کے مطابق : سعودی قرآنی پبلیکشنز ملک فھد کے جنرل سیکریٹری محمد سالم بنشدید العوفی نے کہا ہے کہ ۳۲ ایشیائی ، ۱۵یورپی اور ۱۶ افریقن زبانوں میں قرآن کا ترجمہ اب تک ہوچکا ہے
انہوں نے کہا کہ دو اہم زبانوں، جاپانی اور عبری میں ترجمے پر نظر ثانی کا کام جاری ہے
: سعودی قرآنی پبلیکشنز کے جنرل سیکریٹری کے مطابق ملک فھد پبلکیشنز کی طرف سے چاپ شدہ قرآنوں کی تعداد ۳۰۰ ملین تک پہنچ چکی ہے جنمیں تفسیر اور دیگر قرآنی کتابیں بھی شامل ہیں
انہوں نے کہا کہ جدید سسٹم میں قرآن کی چھپائی کے دوران غلطی ہونے کی صورت میں خود کار طور پر مشینوں کی جانب سےغلطی کی نشاندہی کی جاتی ہے
العوفی کے مطابق اس ادارے میں ۷۰۰ اسٹاف مشغول خدمت ہیں جو قرآن مجید کی درست چھپائی پر مامور ہیں
تاکہ اس مقدس کتاب کی اشاعت میں غلطی نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ فائنل مرحلے میں بھی تین سو ماہرین قرآن کی درست اشاعت پر نگرانی کا کام انجام دے رہے ہیں تاکہ کسی غلطی کی گنجائش باقی نہ رہے.