ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے «RT» کے مطابق جرمنی میں سلفیوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظھار کیا جارہا ہے کیونکہ جرمن جوانوں کا ان لوگوں سے ملنے کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے۔ اب تک ۴۵۰ جرمن جوان عراق میں داعش کو جوائن کرچکے ہیں
جرمن سلامتی کونسل کے سربراہ هانس ـ گئورگ ماسن کا کہنا ہے: اس وقت ۶۳۰۰ سلفی جرمنی میں موجود ہیں اور سال کے آخر تک ان کی تعداد سات ہزار تک پہنچ سکتی ہے
رپورٹ کے مطابق شدت پسندوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے کیونکہ گذشتہ سال سلفیوں کی تعداد ۳۸۰۰ تھی اور سال ۲۰۱۲ میں انکی تعداد میں ۴۵۰۰ تک کا اضافہ ہوچکا ہے
ماسن نے کہا: اکثر جوان جو مایوسی کا شکار ہیں ان لوگوں سے رابطہ کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس سے انکی مایوسی ختم ہوگی
جرمن سیکورٹی حکام کے مطابق شدت پسندوں سے مل جانے کا اہم سبب " دوستی " ہے یہ دوستی کی وجہ سے بہت جلد ان لوگوں سے مل جاتے ہیں اور اس حوالے سے انٹر نیٹ بھی اہم کردار ادا کررہا ہے ۔