ایکنا نیوز- روزنامہ «میرر» کے مطابق برطانیہ کے فٹبال ایسوسیشن کا ارادہ ہے کہ «میڈلزبورو» کے فین جولی فیلیپس کو توہین قرآن مجید کی وجہ سے اسکے داخلے پر پابندی کا اعلان کرے۔ جولی فیلیپس نے ایک میچ کے دوران سرعام قرآن مجید کو پھاٹ کر ہوا میں اچھالتے ہوئے مسلمانوں کےخلاف نعرے بھی لگائے۔
اکیاون سالہ فیلیپس نے ایک اور میچ میں قرآنی صفحات کو ردی کے طور پر استعمال کیا تھا البتہ بعد میں یہ کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ قرآن کے صفحات ہیں
اگلے ہفتے اس حوالے سے عدالتی فیصلہ بھی سنایا جائے گا اور اگر عدالت اس فرد کے داخلے پر پابندی لگاتی ہے تو یہ اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہوگا۔