ایکنا نیوز- شفقنا- رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے مشرق میں واقع علاقوں العوامیہ اور القطیف کے سیکڑوں باشندوں نے جمعہ کی رات احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے، معروف شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے یا حسین (ع) کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور ایسے پلے کارڈز ہاتھوں میں لے رکھے تھے جن پر شیخ باقرالنمر سے اظہار یکجہتی کے نعرے لکھے ہوئے تھے اور مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کا یہ احتجاج آیت اللہ باقر النمر کی رہائی تک جاری رہے گا۔
اسی طرح گروہ شباب الاحرار نے سعودی عرب کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہفتے کی رات العوامیہ کے علاقے میں کربلا اسکوائر میں جمع ہوکر عزاداری امام عالی مقام کے ساتھ ساتھ، آیت اللہ باقرالنمر کی موت کی سزا کے حکم کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں۔