پاکستان ؛ خداوند متعال ہمیں نعمت استعمال کےلیے دیتا ہے اور ہم اس نعمت کو مشکل بنا دیتے ہیں :علامہ سید احمد نقوی

IQNA

پاکستان ؛ خداوند متعال ہمیں نعمت استعمال کےلیے دیتا ہے اور ہم اس نعمت کو مشکل بنا دیتے ہیں :علامہ سید احمد نقوی

14:28 - November 02, 2014
خبر کا کوڈ: 1466710
بین الاقوامی گروپ:الٹے سیدھے رسومات کی وجہ سے ہم خوشی اور شادی کو مصیبت بناتے ہیں ۔

ایکنا نیوز- کوئٹہ میں مسجد خاتم الانبیاء میں ایام محرم کی منعقدہ مجلس عزاء سے خطاب میں علامہ سید احمد نقوی نے خدا کی نعمتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال ہمیں خوشی دیتا ہے خوشی آپ کی اولاد کی ولادت کے سلسلے میں بھی ہو سکتی ہے اولاد کی شادی کے سلسلے میں بھی ہو سکتی ہے ، اور بہت ساری خوشیاں خدا دیتاہے لیکن خوشیوں کو ہم ایک وبال جان بنا دیتے ہیں ۔ خوشی کو ہم اپنے لیے مصیبت بنا لیتے ہیں ۔ کس چکر میں ناک کے چکر میں ، لوگ کیا کہتے ہیں ؟ ناک کٹ جائیگی ۔ ۔ شادی کیوں مصیبت بن جاتی ہے خدا مصیبت بناتا ہے یا انسان خود بناتا ہے ۔ ہم کس طرح شادی کو مصیبت بناتے ہیں کیسے کیسے رسم و رواج ، الٹے سیدھے ۔ اسلام کہتا ہے کہ ایک مقدس محفل برگزار کرو ، منعقد کرو ، چند مومنین و منومنات کو ولیمہ کرو جتنی تمھاری بساط ہے اتنا کرو۔ ہم کیا کرتے ہیں ہم خواہ مخواہ کے خرچے کرتے ہیں
انہوں نے کہا کہ اسلام کے حکم کے مطابق شادی انتہائی سادگی میں ہونی چاہیے جن سے خدا اور امام خوش ہونگے ۔
اگر اہلیت علیہم السلام کے پیروکار ہیں تو چھوڑ دے ایسے رسم و رواج۔ کہتے ہیں کہ اور لوگ بھی ایسا کرتے ہیں ناچ گانا وہا ں ہوتا ہے تو ہم بھی کرتے ہیں۔ خدا نے آپ کو عقل اور شعور دیا ہے کس لیے دیا ہے معاشرے کے ان لوگوں کے پیھچے چلنے کےلیے یا گناہ گاروں کے پیھچے چلنے کے لیے ۔
انہوں نے نادرست رسومات کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان ایام میں اسلام پر عمل امام کی خوشنودی کا باعث ہے.

 

ٹیگس: نعمت ، خدا ، انسان
نظرات بینندگان
captcha