ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے التقریر، کے مطابق سعودی علماء کونسل نے الاحساء میں عزاداروں پر حملے جسمیں سات عزادار شہید اور تیس کے قریب زخمی ہوگئے تھے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
کونسل کے جنرل سیکریٹری شیخ فهد بنسعد الماجد نے کہا: الاحساء کا واقعہ بدترین اور وحشیانہ عمل ہے
اور عزا میں مصروف پاکیزہ انسانوں پر حملہ کرنا ، خوف کی فضاء قائم کرنے کی کوشش کرنا بد ترین جرم ہے
گذشتہ پیر کے دن الدالوه امام بارگاہ میں عزا داروں پر حملے میں کئے عزا دار شہید اور زخمی ہوگئے تھے
سعودی اینٹلی جنس کے مطابق حملہ «دالوه» میں امام بارگاہ سے باہر نکلتے ہوئے عزاداروں پر کیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق نقاب پوش حملہ آوروں نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور پھر ڈائریکٹ عزاداروں کو نشانہ بنایا جسمیں سات عزادار شہید اور تیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔