ایکنا نیوز- اطلاع رساں ادارے (KUNA) کے مطابق کویت کے فلاحی ادارے «النوری» اور اردن کی جمعیت حفظ قرآن فاوندیشن کے تعاون سے مقابلے منعقد کیے گئے
ان مقابلوں میں تین ہزار طلباء اور طالبات شریک تھیں اور مختلف شعبوں میں مقابلے منعقد کیے گئے۔
مقابلوں کے انعقاد کا مقصد نئی نسل کو قرآنی تعلیمات سے آگاہ کرانا تھا
فلاحی ادارے «النوری»کا قیام سال 1981 عمل میں لایا گیا جسمیں تعلیمی اور تربیتی امور کے علاوہ دیگر رفاہی کام بھی کئے جاتے ہیں۔ اس ادارے کی جانب سے اب تک بنگلہ دیش،سومالیہ ،بھارت، پاکستان اور موریتانیہ وغیرہ میں قرآنی مقابلے منعقد کیے جاچکے ہیں ۔ جبکہ جمعیت حفظ قرآن کریم کا ادارہ سال ۱۹۹۱ کو وجود ،میں لایا گیا اور اس وقت اردن میں اسکے پانچ سو کے لگ بھگ مراکز موجود ہیں۔