ایکنا نیوز- روزنامہ «عکاظ» کے مطابق سعودی وزارت اوقاف کے تعاون سے منعقدہ مقابلے آج سے شروع اور ۱۹ نومبر تک جاری رہیں گے
ان مقابلوں میں حفظ، تلاوت، تفسیر ، تجوید اور درست ادائیگی کے شعبے شامل ہیں ۔ غیر ملکی قاریوں کے لیے الگ مقابلوں کا شعبہ بھی شامل کیا گیا ہے
مقابلوں کو نشر اور کوریج کے لیے مختلف میڈیا زرائع سے بھی بات چیت مکمل کی گئی ہے
یہ واحد قرآنی مقابلہ ہے جو مسجد الحرام کے اندر منعقد کیا جارہا ہے اور مختلف قرآنی اور علمی اداروں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے
قابل ذکر ہے کہ ان مقابلوں میں ۵۹ ممالک سے ۱۳۸ قاری اور حافظ شرکت کررہے ہیں ۔